ایف بی آر نے ملک بھر کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے سال 2020 کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عالمی ادارے فنانشل ٹاسک فوری کی کڑی شرائط پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے پاکستان کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سے 2020 کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بھی آر نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ہائی رسک ریذیڈنٹس اور نان ریذیڈنٹس انوسیٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کیاجبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کرتے ہوئے ریئل ایجنٹس سے ان کی ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ