الیکٹرک کاروں کے چارجرز بھی اب پاکستان میں ہی بنیں گے
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اب ان کی چارجنگ اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے کورین کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ الیکٹرک وہیکل چارجرز اور اسٹوریج کی سہولت کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت اگلے مرحلے میں پاکستان میں ہی الیکٹرک وہیکل چارجرز تیار کیے جائیں گے۔ پاکستان میں قابل تجدید توانائی پر مبنی عالمی معیار کے شلوشنز فراہم کرنے والی کمپنی “زی سولر” نے گلوبل ٹیک کمپنیوں کے ساتھ اپنے اشتراک کو وسیع کرتے ہوئے کورین کمپنی “ایونس” کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یہ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور ہر پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے کورین ٹیکنالوجی پر مشتمل سلوشنز فراہم کریں گی