وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلے سال 8۔5 ٹریلین تک ٹیکس جمع کیا جائے گا۔


اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے بڑے فیصلے کیے  روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے گئے۔ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی بحالی کے سفرمیں کرونا کے باعث مشکلات آئیں۔ کرونا کے باوجود تعمیراتی شعبے کی بحالی کو ممکن بنایا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں ٹیکس وصولی 8۔5 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *