وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کردیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران محمود خان کا کہنا تھا کہ ان میگا پراجیکٹس کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو مخلتف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 5 ارب روپے کی لاگت سے خیبر پختونخوا کے 32 اضلاع میں بنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تجدید نو کی جائےگی۔ 18 کلو میٹر پر مشتمل ڈھمتور بائی پاس کا کام بھی 78 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔