موسمیاتی صورتحال عالمی بینک کا پاکستان کو دو ارب ڈالر دینے کا خیال

موسمیاتی صورتحال عالمی بینک کا پاکستان کو دو ارب ڈالر دینے کا خیال

سیلاب سے ہوا ہے کتنا نقصان دیکھ کر دنیا بھی رہ گئی حیران

اسلام آباد ( آئی پی ایس ) عالمی بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور شروع کر دیا ۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیوسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ۔عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے ۔اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *