چین نے تجارت کے لیے خنجراب پاس کو سال بھر فعال رکھنے پر اتفاق کیا ہے
گزشتہ چار برسوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجر معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستانی برآمدات کیلیے تجارتی دروازے کھول دیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔
چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی، اس راستے تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔