وفاقی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے ترسیلات زر کو فروغ دینے کے لیے ایپ بنانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے ترسیلات زر کے فروغ کے لیے موبائل ایپ بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کے اسٹرکچر اور مالی اثرات کی منظوری دی گئی۔ ۔نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کے تحت اورسیز پاکستانیز کو مراعات دی جائیں گی، اسٹیٹ بینک اکتوبر کے آخر تک ایپ جاری کرے گا، جس کا مقصد ترسیلات زر بڑھانے کیلیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اجلاس سیکریٹری خزانہ یوسف خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال ریکارڈ 29 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 31 ارب 25 کروڑ ڈالر مقرر کر رکھا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *