مالی سال 2020-21 میں بینکوں کے ڈپازٹس 22 فیصد شرح سے بڑھ کر 8۔19 کھرب تک پہنچ گئے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق 22 فیصد بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافے کی شرح 14 سالوں میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ عارف حبیب  کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس کہتے ہیں کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ پانے سے کاروباراور افراد  کی آمدنی میں  اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں بینکوں کے ڈپازٹس بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔30جون 2020ء کو بینک ڈپازٹس 16.2 کھرب روپے تھے گزشتہ مالی سال میں ملکی معیشت نے 4 فیصد کی شرح سے ترقی کی جبکہ 2019-20 میں معاشی نمو کی شرح5۔0 فیصد رہی تھی۔  رواں مالی سال کے لیے حکومت نے معاشی نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا ہے۔

Source: Express-News

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *