کابینہ کمیٹی برائے سی پیک نے این ٹی ٹی ڈی سی کو گوادر کےلیے بجلی کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت


وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے تحت  توانائی ، انفرااسٹرکچر اور گوادر پورٹ مارکیٹنگ پلان کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر صنعت و پیداوار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور، چیئرمین این ایچ اے اور تابش گوہر شریک ہوئے۔
کمیٹی نے چینی آپریٹرز کا تیارکردہ  گودار پورٹ مارکیٹنگ پلان کو ناقابل اطمینان قرار دیا۔ گوادرکو بجلی کی فراہمی کیلیے پاور ڈویژن کی سمری کی منظوری دی گئی، این ٹی ٹی ڈی سی کو گوادر کیلیے بجلی کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔
تین سو میگاواٹ کے گودار پاور پلانٹ پر کام کے آغاز میں تاخیر اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی عدم موجودگی کی وجہ سے کابینہ کمیٹی نے توانائی کی ضروریات کے لیے ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *