عمارت کی تعمیر سے قبل سائٹ کی تیاری

کسی بھی زمین کے ٹکڑے کو قابل استعمال اور تعمیر کے لیے محفوظ جگہ بنایا جا سکتا ہے۔ عمارت کی تعمیر نہایت ہی چیلنجنگ لیکن مزیدار کام ہوسکتا ہے جسے بنانے کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان مراحل میں

 زمین کا مشاہدہ

کھدائی

فریمنگ

 انسولیشن

 فلورنگ وغیرہ شامل ہیں۔

 تاہم اگر آپ کوئی بھی گھر یا عمارت تعمیر کروانا چاہتے ہیں تو آپکو ان سب کے ساتھ ساتھ بہت ہی دیگر چیزوں کو بھی مدنظر رکھنا پڑے گا۔ اس تحریری سلسلے میں ہم آپکو بتائیں گے کہ کن کن مراحل سے گزر کر ایک عمارت بنائی جاتی ہے۔ تاہم  سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کسی بھی زمین کے بلاک کو کنسٹرکشن سائٹ میں کیسے بدلا جائے۔

سائٹ کی تیاری

سائٹ کی تیاری میں کئی مراحل شامل ہوتے ہیں۔ زمین کی تشخیص سے لے کرمسمار کرنے اور پھر کھدائی تک آپ کو نہایت ہی پیشہ روانہ مہارت کی ضرورت پڑتی ہے جس کے بعد ہی مستقبل کی ایک مضبوط اور پائیدار عمارت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ چلیئے دیکھتے ہیں کہ سائٹ کی تیار کے لیے کیا کیا مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ا۔ سائٹ کا مشاہدہ

گھر یا عمارت بنانے سے پہلے زمین کا جائزہ لینا ایک نہایت ضروری عمل ہوتا ہے۔ زمین خریدنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ وہ کنسٹرکشن کے لیے مناسب اور آپکی ضرورت کے مطابق ہو۔ دھوپ اور ہوا کا گزر اور زمین کی ڈھلان کے ساتھ ساتھ زمین کا رقبہ مدنظر رکھیں ۔ اسکے علاوہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عمارت آپکے پراجیکٹ کے لیے موزوں مقام پر بن رہی ہے۔

ب۔ زمین کی جانچ پڑتال

عمارت بنانے سے پہلے زمین کی ساخت، خواص اور حالت کی جانچ پڑتال کے لیے جیو ٹیکنیکل تحقیقات کی جاتی ہیں۔ اسی مرحلے میں ہی زمین کے اندر پانی کی سطح کی جانچ بھی کی جاتی ہے۔ یہاں یہ مرحلہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ پتہ لگایا جا سکے کہ آیا یہ مٹی عمارت کا وزن بردست کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔ اگر زمین ناقص ہو تو مصالحے کو نارمل سے زیادہ مضبوط رکھا جاتا ہے تا کہ بنیادیں وقت کے ساتھ کمزور نہ پڑجائیں۔

ج۔ مسماریت

تعمیراتی سائٹ پر اگر پہلے سے کوئی بھی عمارت موجو ہے تو اسے مسمار کرنے بعد ہی آپ اپنا گھر یا کوئی بھی بلڈنگ اس مقام پر بنا سکتے ہیں۔ اگر اس جگہ پوری عمارت کو مسمار کرنے کی ضرورت نہ ہو تو مسماریت کے دوران  اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ جس حصے کو بچانا ہے اس کی ساخت اور ڈھانچے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ بلاشبہ ، ایک جامع منصوبہ بندی خطرات کی نشاندہی  اور مواد کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

د۔ سائٹ سروے

اس مرحلے میں آپ عمارت کی لوکیشن کا سروے کریں گے تاکہ تعمیر کے کام کے آغاز کے لیے جگہ کے تعین کیا جا سکے۔ انجینئرنگ سروے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ڈھانچہ مناسب جگہ اور نقشہ کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس سروے میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ نکاسی آب اور دیگر چیزوں کے لیے کون کون سی جگہ مناسب ہے۔

ہ۔ سائٹ کی صفائی

اب آپ عمارت کی باقاعدہ تعمیر سے بس ایک ہی قدم دور ہیں۔ کیونکہ جب آپ مسمار کیا گیا مٹیریل اور دیگر سامان ہٹا لیں گے تو اس کے بعد شروع ہی زمین کی کھدائی اور بنیادوں کی بھرائی کے کام کا آغاز ہو پائے گا۔

و۔ کھدائی

کھدائی کی دو اقسام ہیں

پہلی قسم کو بلک کھدائی کہتے ہیں جس میں سائٹ پربنیادوں کی بھرائی کے لیے زمین کی سطح کو صاف کیا جاتا ہے۔

دوسری قسم کی کھدائی کو تفصیلی یا فوٹنگ کھدائی کہا جاتا ہے جس میں زمین کودرختوں کی جڑوں وغیرہ سے پاک کیا جاتا ہے۔ اگر زمین میں ڈھلوان موجود ہے تو ایسے میں زمین پر مصنوعی پلیٹ فارم بنانے کی ضرور پڑ سکتی ہے۔

ز۔ ٹرمائٹ رسک مینجمنٹ

کسی بھی عمارت میں استعمال ہونے والے ٹمبر یا سیلولوز کی اشیاء کو سب سے بڑا خطر ٹرمائٹ / دیمک سے ہی رہتا ہے جس سے بچاو کے لیے کھدائی کے وقت اینٹی ٹرمائٹ سپرے کیا جاتا ہے۔ دیمک دیوار کی سوراخوں ، کنکریٹ کی سلوں میں دراڑیں یا پھر فرش میں خالی جگہوں سے گھر میں داخل ہوسکتی ہے، جس سے بچاو کنسٹرکشن کے وقت اینٹی ٹرمائٹ سپرے سے ممکن ہوسکتا ہے۔

ان مندرجہ بالا مراحل سے گزر کے ہی آپ سائٹ کے بارے میں بہتر انداز میں جان سکتے ہیں اور اس پر عمارت بنانے کے لیے کنسٹرکشن مٹیریل کے استعمال کا تعین کر سکتےہیں۔ اگر آپ زمین کا تفصیلی جائزہ نہیں لیتے اور ماہرین کی رائے کے بنا ہی وہاں کھدائی کے بعد عمارت کی تعمیر کروا دیتے ہیں تو اس کے آپکو دیرینہ نقصانات بھگتنا پڑسکتے ہیں۔

عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اس معلوماتی سلسلے کی اگلی کڑی میں ہم آپ کو بنیادوں کی بھرائی اور فریمنگ کے حوالے سے بتائیں گے۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *