بنک آف پنجاب اور کارانداز پاکستان کے مابین زرعی قرضوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے معاہدہ طے
پاکستان میں زرعی شعبے میں انقلاب کیلئے بینک آف پنجاب اور کارانداز پاکستان کے مابین سٹرٹیجک اتحاد سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کا مقصد ملک میں زرعی قرضوں کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے پردی بینک آف پنجاب کے صدرو سی ای او ظفر مسعود اور کار انداز پاکستان کے سی ای او وقاص الحسن نے دستخط کئے۔
تقریب میں شرجیل مرتضیٰ ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کارانداز، آصف ریاض گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ بی او پی، ایس بی پی کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ندیم خانزادہ جبکہ Techlogix کی طرف سے قاسم جاوید نے شرکت کی۔
دی بینک آف پنجاب کے صدرو سی ای او ظفر مسعود نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد کسانوں کی مالی رکاوٹوں پر قابو پاناہے۔ جس سے نا صرف پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ قرض کے متعلق چیلنج سے نمٹنے اور قرض لینےکے عمل کوبھی آسان بنا یا جا سکے گا۔
علاوہ ازیں، وقاص الحسن نے اس معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی قرض تک رسائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بینک سب سے موزوں شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔ کار انداز پاکستان اور بینک آف پنجاب کے درمیان اشتراک چھوٹے کسانوں کی ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے زرعی ویلیو چینز کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں