وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولنس سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا
ڈیرہ غازی خان میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ، ٹھوکر نیاز بیگ میں 393 خیبر پختونخوا اور 73 کوہ سلیمان کے ریسکیورز کی پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ائیر ایمبولنس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
جس کیلئے اعلی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی تھی اور کمیٹی نے حتمی سفارشات ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کی تھیں،جس کے بعد ایئر ایمبولنس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے فنڈز بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔