ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے آؤٹ لک 2021 جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ آوٹ لک 2021 کے مطابق  پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکانن ہے ۔ جبکہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، 2021 میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جب کہ مینو فیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں بڑھوتری دکھائی دے رہی ہے ، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کپاس کی پیداوار میں کمی اور زرعی شعبہ کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے، 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *