بیس سال بعد مائنز اینڈ آئل فیلڈز کی معدنیات کے نرخوں میں 500 ٪ تک اضافہ
صوبائی محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کے سیکریٹری ذوالفقار علی شاہ نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت سندھ بھر میں رائلٹی ٹیکس بڑھا دیا۔ یہ اضافہ20 سال بعد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 18مارچ 2002کو نرخ بڑھائے گئے تھے۔ یکم جولائی 2021 سے مائنزاینڈ منرلز اشیا پر ٹیکس میں100 سے500 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سندھ بھر میں،ماربل ،ریتی بجری ،کریش ،نمک ،آئرن ،چونا پتھر سمیت دیگر معدنیات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ۔سندھ میں تعمیراتی شعبہ اور مکانات کے رنگ و روغن کی لاگت بھی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
source: Express News