راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے 13 پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ

 
راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے 13 پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں سے 3 پلازے پبلک پارٹنر شپ موڈ پر تعمیر کیے جائیں گے جبکہ دیگر 10 پلازوں کی تعمیر کے لیے علاقوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ان پارکنگ پلازوں کی تعمیر راولپنڈی کے گنجان آباد علاقوں  صادق آباد، کمرشل مارکیٹ، لیاقت روڈگنج منڈی ، پیرودائی اور کمیٹی چوک و دیگر میں کی جائے گی۔ ان 13 پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے راولپنڈی کے اہم تجارتی مراکز کے سامنے کھڑی گاڑیوں اور مصروف ترین شاہراہوں پر ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *