اے ایچ سٹی کے تعمیراتی کام کی تازہ پیش رفت
ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا خیبرپختونخواہ کا خوبصورت تاریخی شہر ڈیرہ اسمعیل خان جلد ہی ملک کا ایک اہم تجارتی روٹ بننے جارہا ہے۔ ا س شہر کی اقتصادی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اور یہاں کے رہائشیوں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اے ایچ گروپ نے اے ایچ سٹی کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے اس بہترین پراجیکٹ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
سائٹ سے موصول ہونے والی تازہ معلومات کے مطابق سوسائٹی کی فرنٹ باؤنڈری وال، مرکزی داخلی دروازے کے کالم اور بیم کا کام لیول 31 فٹ تک مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ فیچر وال کی بائیں جانب کی اینٹوں کی چنائی کا کام اور کالم پرکنکریٹ ڈالنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ فروٹ گارڈن اورفیملی پارک میں شجرکاری مکمل ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 8 اور5 مرلہ انڈس بلاک اور کمرشل ایریا کی دائیں طرف فلنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی خان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرتے اس پراجیکٹ سے لوگوں کو نہ صرف بہترین طرز زندگی گزارنے کا موقع ملے گا بلکہ علاقے کی تعمیرو ترقی میں بھی ایک یہ ایک اہم پیش رفت ثابت ھو گا۔
اے ایچ سٹی سے جڑی تازہ تفصیلات کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں