ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس یونٹوں پر بینکوں کی سرمایہ کاری پر رسک کو 200 سے کم کرکے 100 فیصد کردیا


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (آر ای آئی ٹیز) کے یونٹوں میں پانچ سال کے لیے بینکوں کی سرمایہ کاری پر رسک کو 200 سے گھٹا کر 100 فیصد کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی میں مدد دینے کی غرض سے سرمایہ کاری کے اپنے ضوابط میں ترمیم کردی ہے جس کے تحت آر ای آئی ٹیز کے یونٹوں میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کی سرمایہ کاری پر خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتے ہوئے 200 فیصد سے 100 فیصد کر دیا اعلامیے میں کہا گیا کہ بینکوں کی سرمایہ کاری آر ای آئی ٹیز کو اب ‘تجارتی بک’ کے بجائے ‘بینکنگ بک’ کی کیٹیگری میں رکھا جائے گا، تاہم مرکزی بینک نے مزید کہا کہ وہ ‘پانچ سال کی مدت کے بعد بینکوں کی آر ای آئی ٹی شعبے کی کارکردگی کی بنیاد پر اس کا جائزہ لے سکتا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *