پرائیڈ آف پشاور 091 مال تکمیلی مراحل میں داخل
پشاور: مین یونیورسٹی روڈ کی بہترین کاروباری لوکیشن پر واقع
ہے، اے ایچ گروپ کا شاندار کمرشل پراجیکٹ “‘091 مال” جو اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور بہت جلد ہی یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
مال کاتعمیراتی کام برق رفتاری سے جاری ہے۔ سائٹ سے موصول ہونے والی لیٹسٹ کنسٹرکشن اپڈیٹس کے مطابق اس وقت مال میں لیولنگ، پلاسٹرنگ اور گلاس ورک کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ آٹھو یں منزل پر دفاتر کی فنشنگ کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین مسٹر یاسر علی، سی ای او مسٹر حسیب خٹک، ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ ایڈمن کرنل (ر) ہارون الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ سٹی/ہیڈ آف پروکیورمنٹ ڈپارٹمنٹ مسٹر عامر علی محسود، اور 360 ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر ہمایوں مصور نے حال ہی میں پشاور میں 091 مال کے تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔ وزٹ کے دوران سینئر مینجمنٹ نے سائٹ پر موجود ٹیم اور ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر منصوبے کے تعمیراتی کام کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ اس بات کی ہدایت بھی کی کہ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جائے۔
مال کی تمام لیٹسٹ اپڈیٹس سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں