پاک ویک” ایک اور سنگ میل عبور”

کرونا کے خلاف جنگ میں جہاں پاکستان اب تک کافی حد تک کامیاب رہا ہے، وہیں پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے “پاک ویک” نامی انسداد کرونا وائرس ویکسین بنا ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا جا چکا ہے۔ اس نئی ویکسین کو بنانے میں پاکستانی سائنسدانوں کی دن رات کی محنت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی بھی کافی کام آئی کیونکہ اسے چائنیز ویکسین” کین سینو بائیو” کی طرز پر چینی کمپنی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں ابھی تک 5 ویکسینز استعمال کی جا چکی ہیں۔ جن میں3 چین ، 1 روس اور 1 برطانیہ سے برآمد کی جاتی رہی ۔ پاکستان بھر میں سب سے پہلے60 سے 70 سال کی عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اب یہ ویکسین 19 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جانے لگی ہے۔ جہاں تک پاک ویک کی بات ہے تواس ویکسین کے دوران ٹرائل 4300 افراد پرہلکے پھلکے سائڈ ایفیکٹ تو ضرور نظر آئے لیکن مجموعی طور پر یہ ایک کامیاب تجربہ نظر آرہا ہے جسے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے  فائنل اپروول کے بعد عوام کی خدمات میں پیش کردیا جائےگا۔

اب تک پاکستان میں 55 لاکھ سے زائد افراد انسداد کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غورہے کہ جہاں ہم نے یہ دیکھا کہ ملک بھر میں انسداد کرونا ویکسین ناپید ہوگئی وہیں ویکسین کی قیمت بھی ایک دم ہی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور روسی ویکسین “سپٹنک” کی قیمت 13000 تک پہنچ گئی تو دوسری جانب لوکل سطح پر ویکسین کی پروڈکشن نہ صرف ملکی باشندوں کے لیے کرونا سے بچاو میں مدد دیں گیں بلکہ اس پیداوار سے ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں انسانیت کی مدد کرسکتے ہیں۔ ابھی تک پاکستان بھرمیں 9 لاکھ 85 ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 8 لاکھ 27 سے زائد اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 20 ہزار465 افراد سے وائرس کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انسداد کرونا ویکسین کی پروڈکشن ویسے تو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے لیکن اب ممکن اس بات کو بنانا ہوگا کہ یہ ویکسین ہر پاکستانی باشندے تک ضرور پہنچے تاکہ ہمارا ملک اس وائرس پر قابو پا سکے۔ یہ شہریوں کی بھی زمہداری ہے کہ وہ ہر صورت میں خود کو اور اپنے خاندان کے ان افراد کوضرور رجسٹر کروائیں جو حکومتی لسٹ میں شام ہیں۔ اس سے نا صرف پاکستان پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ ہمارے معاشی حالات جو پہلے ہی لاک ڈاون کے سبب بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *