سعودی عرب اور کویت سمیت سات ممالک نے گوادر میں طویل مدتی تعاون کا عندیہ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کے گوادر میں مختلف پراجیکٹس کے افتتاح کے موقع پرسات ممالک کے سفیروں نے پورٹ سٹی میں طویل مدتی تعاون کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران نے گوادر کے ایک روزہ دورے کے دوران گوادر فرٹیلائزر پلانٹ، گوادراینمل ویکسین پلانٹ، حنان ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل پارک، ہینگمے لبریکینٹس پلانٹ، گوادرفری زون فیز ٹو اورگوادر ایکسپو سینٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سات ممالک (سعودی عرب، کویت، اومان ، کینیا، یو اے ای، قطر اور مصر ) کے سفیروں نے بھی شرکت کی اور پورٹ سٹی میں سرمایہ کاری اور طویل المعیاد تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔