عرب اور یورپین ممالک میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ
رواں سال ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، اسپین اور جرمنی سمیت امریکا کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں خوش کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کے لیے بھی پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات کو 118 فیصد اور اٹلی کو 102 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا۔ جبکہ فروری 2022میں فروری2021 کی نسبت اسپین کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جرمنی کو 60 فیصد، امریکا کو 25 فیصد اور بنگلہ دیش کو برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برطانیہ کے لیے 27 فیصد، چین کے لیے 17 فیصد اور نیدرلینڈز کے لیے برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے