پاکستان نے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے پویلین اور لوگو لانچ کردیا
دبئی ایکسپو 2020 میں شمولیت کے لیے پویلین اور لوگو کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ دبئی ایکسپو میں پاکستان کو ایک برانڈ کے طور پر پیش کریں گے۔دبئی ایکسپو میں 10 ہزار آئیڈیاز پیش ہوں گے اور ان آئیدیاز سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں 192 ممالک شرکت کریں گے جبکہ پوری دنیا سے تقریبا ڈھائی کروڑ ویزیٹرز ایکسپو دیکھنے آئیں گے۔ اس موقع پرمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دبئی میں منعقدہ اس تقریب میں پاکستان پویلین کے ذریعے ملک کے مثبت، خوبصورت اور ترقی کے تاثر کو اجاگر کریں گے ۔ پاکستان پویلین سیاحت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت کے شعبے میں امکانات اور صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ