حکومت نے غریب خواتین کی معاشی بحالی کے لیے “احساس سیونگ والٹ” پروگرام لانچ کردیا۔

حکومت پاکستان نے غریب خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے “احساس سیونگ والٹ” پروگرام لانچ کردیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت ان 7ملین غریب خواتین کی معاشی مدد کی جائے گی جو پہلے سے احساس  کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سکیموں سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور حکومت کا خصوصی طور پر خواتین کو ان سکیموں میں شامل کرنے کا مقصد انکی معاشی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں  

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *