چین کی متعدد کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالر مالیت سے ایک آئل ریفائنری کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

چین پٹرولیم پائپ لائن انجیئنرنگ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا زین ہووا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ آئل ریفائنری کے قیام پر15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چین کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ آئل ریفائنری آئندہ چار برسوں میں قائم ہوگی۔ سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ فرینہ مظہرکا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت اب کوئی بھی کمپنی اسپیشل اکنامک زون کا درجہ حاصل کرسکتی ہے جس کے ذریعے اسے ٹیکس استثنیٰ اور دیگر مراعات حاصل ہوسکتی ہیں۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *