اے ایچ سٹی ، معلومات اور تفصیلات
آج ایکیسوی صدی میں قدم رکھنے کے باوجود بھی پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں بہت سے علاقے ایسے ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یا اگر وہاں سہولیات ہیں بھی تو اُن کی فراہمی کے لیے اُنھیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اور انہی میں سے ایک خیبر پختونخوا کا علاقہ ڈیرا سماعیل خان ہے جہاں کے لوگ آج بھی بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کا شکار ہیں۔
مگر اب وقت آگیا ہے ڈی آئی خان کی تقدیر کو بدلنے کا ،اُنھیں نئی پہچان دینے کا ،اُنھیں وہ تمام سہولیات مہیا کرنے کا جس سے وہ ابھی تک محروم رہے ہیں۔
اور ڈی آئی خان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا ذمہ لیا ہے اے ایچ گروپ نے جو بنا رہا ہے یہاں بے مثال اور با کمال سہولیات سے آراستہ ایک شاندار ہاؤسنگ پراجیکٹ ، اے ایچ سٹی آج کے اس بلاگ میں ہم ذکر کرنے جا رہے ہیں اے ایچ سٹی کی اِن ہی تمام سہولیات کا ۔
بہترین اور پرائم لوکیشن
اے ایچ سٹی تمام سہولیات سے آراستہ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر ڈی آئی خان کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں جو بنایا جا رہا ہے یارک گرڈ اسٹیشن کے بلمقابل جو ایک انتہائی پرائم اور آسان رساں لوکیشن ہے جو سی پیک روٹ کے قریب ترین ہے، جو تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اور اسے دارالحکومت اسلام آباد سے بھی آسان رسائی حاصل ہے۔
سہولیات اور خصوصیات
واٹر ٹینک
ڈی آئی خان جس مسلے کا سب سے زیادہ سامنا کرنے کو ملتا ہے وہ ہے صاف پانی کی سہولت جو کسی بھی انسان کے لیے سب سے بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔
اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے ایک بڑا اور شاندار واٹر ٹینک جس سے ملے گی صاف و شفاف اور میٹھے پانی کی مکمل فراہمی۔ جو یقینن ڈی آئی خان کے لوگوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔
سولر گرڈ اسٹیشن
بجلی کا نہ ہونا یا بار بار آ کر جانا ہمیشہ پریشانی اور اُلجھن کا باعث بنتا ہے چاہے وہ گھریلوں معملات ہوں یا کاروباری ، اسی پریشانی سے نمٹنے کے لیے اے ایچ سٹی میں لگایا جا رہا ایک وسیع سولر گرڈ اسٹیشن،
اب ملے گی بجلی کی 24/7 فراہمی اور ہوں گے سب کا وقت پر۔
اسکول، کالج ، یونیورسٹی
تعلیم کی شمع ڈی آئی خان کے گھر ، گھر میں روشن کرنے کے لیے اور تعلیم سب کا حق کے عظم کو آگے بڑھانے کے لیے اے ایچ سٹی میں بنائے جا رہے ہیں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے تمام تعلیمی سہولیات اور ماہر اساتذہ سے لیس اسکولز اور کالجز۔
اور اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ یونیورسٹی ، اب پڑھے گا اور آگے بڑھے گا ڈی آئی خان۔
ہسپتال
ہسپتال کا ہونا ہر شہر اور ہر علاقے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے تاکہ تمام تر ایمر جنسی اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کسی دوسرے شہر اور جگہ کا رُخ نہ کرنا پڑے اور امداد ملے وقت پر۔
اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے تمام طبی عملے اور سہولیات سے آراستہ ایک شاندار ہسپتال اب علاج کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔
24/7 سیکورٹی سرویلنس
رہائش وہیں سکون اور اطمینان کا باعث بنتی ہے، جہاں ملے تحفظ کا یقینی احساس ، اے ایچ سٹی میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ رہائشیوں کو تحفظ کا مکمل احساس دلایا جائے اور اُن کی حفاظت کو ہر مکمن طریقے سے یقینی بنایا جائے اسلیے یہاں ایک ایسا حفاظتی نظام ترتیب دیا جا رہا ہے جو آپ کو ہر خطرے سے محفوظ رکھے اسی لیے یہاں انتظام کیا گیا ہے 24/7 سیکیورٹی سرویلنس کا۔
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ
ماحول کی حفاظت اور صفائی کی اعلیٰ ترین سہولت فراہم کرنے کے لیے اے ایچ سٹی میں ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے۔
سیر و تفریح کا حامل منصوبہ
اے ایچ سٹی ، نہ صرف رہائش بلکے سیرو تفریح کے لحاظ سے بھی ایک مکمل سہولیات اور خصوصیات سے آراستہ منصوبہ ہے جس کی مثال پورے ڈی آئی خان میں نہیں ملتی کیونکہ یہاں بنایا جا رہا ہے، چڑیا گھر، واٹر پارک ، تھیم پارک اور تمام سہولیات سے لیس کلب ہاؤس
برانڈ ویلج
اے ایچ سٹی کے برانڈ ویلج میں اب شاپنگ کریں جی بھر کر وہ بھی تمام قومی اور بین الااقوامی برانڈز کے ساتھ ، اے ایچ سٹی ڈی آئی خان میں بننے والی اب تک کی سب سے جدید اور بہترین ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جہاں وہ سب ملتا ہے جس کی آپ خواہش کرتے ہیں
زیر زمین مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کی خدمات
پیشہ ور افراد کے ذریعہ کی جانے والی مناسب زیر زمین مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کی خدمات کے ساتھ اے ایچ سٹی کی پوری عمارتوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ تاکہ ملے آپ کو رہائش کا مضبوط احساس
مال آف ڈی آئی خان
اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے تمام سہولیات اور جدید ترین خصوصیات سے آراستہ مال آف ڈی آئی خان جس کے با کمال طرزِ تعمیر کی مثال پورے ڈی آئی خان میں کہیں نہیں۔جہاں آپ کو سب ملے ایک چھت تلے ایک ساتھ ۔
کُشادہ اور کارپیڈڈ سڑکیں
اے ایچ سٹی ایک منظم ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جو مکمل منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے یہاں بنائی جا رہی ہیں نقل و حمل کو موثر اور آسان بنانے کے لیے کُشادہ اور کارپیڈڈ سڑکیں۔
بارشی پانی کا ذخیرہ
اس جدید آسائشات سے آراستہ پراجیکٹ میں ایک منظم واٹر چینل بھی بنایا جا رہا ہے۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بارشوں کا پانی محفوظ کر کے زیر زمین پانی کا بہاؤ بر قرار رکھا جا سکے گا، جس کی بدولت جھیلیں دلفریب اور خوبصورت مناظر پیش کریں گی ۔
سٹرکچرل پلان
اے ایچ سٹی میں آپ کو ملیں گے خوبصورت کٹنگ کے ساتھ پلاٹس جہاں آپ3.5 سالہ آسان انسٹالمنٹ پلان اور 25٪ ڈاؤن پیمنٹ کے زریعے منافع بخش سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ان میں شامل ہیں 5 مرلہ،8مرلہ،11مرلہ اور1 کنال کے رہائشی پلاٹس
اے ایچ سٹی میں کیسے انویسٹ کیا جائے؟
اے ایچ سٹی میں انویسٹ کرنے کے لیے آج ہی اے ایچ گروپ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
نتیجہ
اے ایچ سٹی نہ صرف ڈیرا اسماعیل خان کے لوگوں کے لیے ایک بہترین پیکیج کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے بلکہ اس کے ڈویلپرز کا مقصد یہ ہے کہ ایسا معیار فراہم کیا جائے کہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ اوور سیز پاکستانی میں یہاں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی معشیت کو ایک نئی اُڑان بخشیں۔