ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مجموعی پیداوار میں 7 عشاریہ 41 فیصد اضافہ ریکارڈ :پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مجموعی پیداوار میں جولائی سے نومبر 2020-2021 کے درمیان گزشتہ سال جولائی سے نومبر 2019-2020 کی نسبت 7عشاریہ 41 فیصد تک اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبائی کوانٹم لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں نومبر 2020 میں، نومبر 2019 کی نسبت 14عشاریہ 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اکتوبر2020 کی نسبت بھی 1 عشاریہ 35 فیصد اضافہ ہے ۔ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے ڈیٹا پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب صوبائی بیورو آٖ ف سٹیٹسٹکس ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور منسٹری آف انڈسٹریز سے حاصل کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی نومبر 2020 کی پیداوار میں اکتوبر 2020 کی نسبت صفر عشاریہ 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔