حکومت پنجاب نے بجلی کی لوڈشیدنگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتےہوئےحکومت پنجاب نے پنجاب ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا جو صوبے بھر میں بجلی کی تاریں اور ٹرانسمیشن گرڈ خود انسٹال کرنے کی زمہ دار ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق ٹرانسمیشن کمپنی کےقیام کے بارے مراسلہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پراجیکٹ بنا کر ملک میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کو ختم کیا جا سکتا ہے، پنجاب آنے والے وقت میں گیس کی سپلائی کے لیے دیگر صوبوں سے رابطہ کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جند دن پہلے 10،000 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب ملک اندھیرے میں اس وقت ڈوب گیا جب گڈو پاور پلانٹ کی فریکونسی 50 سے 0 تک گر گئی،اگر ہر صوبے میں اس طرح کے پراجیکٹ لانچ کیے جائیں گے توبجلی کی لوڈشیدنگ میں بڑی حد تک کمی واقع ہوسکے گی۔