• Uncategorized
  • 0

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں استعمال ہونے والی عام اصطلاحات جنہیں جاننا ہے ضروری ہے

کسی بھی ملک کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری وہاں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلاتی ہے۔ریئل اسٹیٹ کو دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش سیکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سائیکل اپنی جگہ لیکن طویل مدت میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ہمیشہ ایک منافع بخش فیصلہ ثابت ہوتی ہے۔   لیکن اکثر نئے آنے والے افراد  زمینی کھاتوں میں استعمال ہونے والے دستاویزات کے حوالے   سے نا بلد ہوتے ہیں     جس کی وجہ سے  دھوکہ کھالینے کے بعد اس انڈسٹری میں خود بھی انویسٹ کرنے سے ڈرتے ہیں اور دوسروں کو بھی دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ پچھلے بلاگ میں ہم نے آپکو زمینی کھاتوں میں استعمال ہونے والی چند اصطلاحات کے حوا لے سے آگاہ کیا    جس سے آپکو اپنی زمین پہچاننے میں آسانی ہوگی۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اب آپکو ان دستاویزی اصطلاحات کے بارے بتائیں گے  جوریئل اسٹیٹ سیکٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

چلیئے سب سے پہلے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ فرد کیا ہے اور اس  کی کتنی اقسام ہیں ۔

فرد

فرد ایک ایسی دستاویز ہے جسے ملکیت کا ثبوت سمجھا جاتا ہے۔  یہ وہ پہلی دستاویز ہے جس سے زمین کی رجسٹریشن ممکن ہو پاتی ہے ۔  کسی بھی زمین کی خرید و فروخت کےموقع پر سب سے پہلا دیکھا جانے والا کاغذ فرد ہوتا ہے جو  پہلے زمین کے پرانے مالک کے پاس ہوتا ہے اور رجسٹریشن کرواتے وقت نئے مالک کے نام کیا جاتا ہے، اس میں زمین کے متعلق ڈیٹیل لکھی ہوئی ہوتی ہیں  کہ زمین کا مالک کون ہے اس کو کاشت کون کر رہا ہے یا  بعض اوقات اس پر زمین  کی  مالیت اور پیمائش بھی درج  ہوتی ہے۔    

فردات  کی تین اہم اقسام کی ہیں 

فرد برائے ریکارڈ

جیسے کے اپنے نام سے ظاہر ہے کہ فرد برائے ریکارڈ  صرف  ملکیت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔  کسی بھی زمین کا مالک  پٹواری کے پاس جا کر رجسٹر حق داران میں سے اپنے  زمین کا ریکارڈ طلب کرتا ہے  ۔   یہ فرد کسی بھی زمین کے انتقال وغیرہ میں استعمال نہیں ہوتی ۔ اس سے صرف اپنے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جاتا ہے

فرد برائے بہہ

کسی بھی زمین کی فروخت کے وقت  مالک پٹواری کے پاس جاتا ہے اور بطور ملکیتی ثبوت فرد برائے بیع جاری کرواتا ہے۔ جو اسے زمین فروخت کرتے ہوئے خریدار کو دینی ہوتی ہے ۔  فردبرائے بیع پٹواری روٹین میں جاری نہیں کرتا  یہ فرد صرف پراپرٹی  بیچنے کی صورت میں نکلوائی جا سکتی ہے اور یہ تب تک جاری نہیں ہوتی جب تک اصل مالک  یا اس کا مقرر کردہ مختار عام پٹواری  کے پاس حاضر نہ ہو۔ فرد  برائے بیع جا ری کرتے ہوئے  پٹواری اسکا اندراج اپنے تمام رجسٹر  وں میں کردیتا ہے ۔ اس فرد کے جاری ہونے کے بعد پرانے  مالک کا کھاتہ فریز ہو جاتا ہے  اگر سودہ نہیں ہوتا تو اصل مالک جا کر پٹواری کو بتائے گا اور فرد  کیسل کی جائے گی ۔

فرد برائے حبہ

فرد برائے  حبہ   اس زمین کی  ہوتی ہے جو کسی کو تحفے میں دی جائے ۔ اس  کے جاری ہونے کا بھی وہی سسٹم ہے  جو فرد برائے بیع کو ہوتا ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *