ٹرین سروس مرحلہ وار بحال
پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انتھک محنت کے بعد ٹرین سروس کو بحال کر دیا گیا ہے اب مسافر باآسانی اپنے اپنے شہروں کو جا سکیں گے
پاکستان ریلوے نے 26 آگست 2022 کو طوفانی بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد
بند کی گئی ریلوے سروس 35 دن کے وقفے کے بعد آج سے مرحلہ وار شروع کردیگئی ھے
صبح 10:00 بجے 02 اکتوبر 2022 کو پہلی ٹرین سروس 47آپ رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لیئے روانہ کردی۔
ٹرین ٹوٹل 19 کوچز پر مشتمل ہے
جس میں مجموعی طور پر 1428 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
یہ گاڑی ایک اے سی بزنس 4 اے سی اسٹینڈرڈ اور 14 ایکونومی کلاس کے ڈبے ہیں۔
یہ ٹرین 31 گھنٹے 55 منٹس کا سفر کرکے کل شام 5 بجکر 55 منٹ پر پشاور پہنچے گی۔
جبکہ دوسری ٹرین سروس 1آپ خیبر میل آج رات 10 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے پشاور کے روانہ ھوگی۔