وزیر اعظم عمران خان کی شجرکاری مہم میں مون سون بارشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین


وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو شجرکاری کے لیے مون سون کی بارشوں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔ مون سون شجرکاری مہم اور ماحولیات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کردوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبے شجر کاری اور درختوں کو محفوظ بنانے کی جدید تکنیکوں کو استعمال میں لاتے ہوئے مون سون کی بارشوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں بڑھادیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا نے بلین ٹری سونامی مہم سے دیگر صوبوں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی گئی۔ عمران خان نے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر جاری شجرکاری کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تلقین بھی کی

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *