اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر بیٹھے بینک اکاونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بینک صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کسی برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں اور وہ اس مقصد کے لیے مرکزی بینک کے ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل فریم ورک کو استعمال کر سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ فریم ورک کی کامیابی کے بعد اب اسٹیٹ بینک کی جانب سےایک جامع ‘کسٹمرز ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک’ وضع کیا ہے۔جو بینک کھاتوں کو ڈیجیٹلائز کرکے  پاکستانی رہائشیوں کو گھر بیٹھے بینک اکاونٹ کھولنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرونا وبا کے دورانڈیجیٹل چینلز کو استعمال کرنے کے بعد بینک صارفین کی جانب سے بھی مالیاتی لین دین کے لیے بھی الیکٹرانک بینکنگ چینلز کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *