اے ایچ سٹی ڈی آئی خان میں گرینڈ مسجدِ عائشہ کا افتتاح
اے ایچ سٹی ڈی آئی خان کی سب سے ویل پلانڈ اور پرآسائش ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرینڈ مسجد عائشہ کا افتتاح ایک شاندار تقریب میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب تھے۔ ان کےعلاوہ سابق سینیٹر صالح شاہ ، سابق ایم این اے مولانا جمال الدین اور بہت سے معزز قبائلی مشران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا افتتاح تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد چیئرمین اے ایچ گروپ آف کمپنیز یاسر علی محسود نے مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا اور مسجد کی تعمیر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔مزید انہوں نے کہا کہ اے ایچ سٹی کا مقصد علاقے کے لوگوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کرنا ہے جو کسی بھی میجرسٹی کی سوسائٹی میں ملتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے اے ایچ گروپ آف کمپنیز کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اے ایچ سٹی ڈی آئی خان کے لوگوں کو انٹرنیشنل طرز کی سہولیات فراہم کررہا ہے جویہاں کے لوگوں کی ایک پرآسائش زندگی گزارنے کی خواہش کو پورا کرے گا۔ مزید انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کے اس پراجیکٹ کے حوالے سے وہ اے ایچ گروپ آف کمپنیز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں