وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا فیصلہ کرلیا
وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شفاف انداز میں ہوگی اور اس حوالے سے حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کریں گے ۔پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق وزیر نجکاری اور وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار کی مشترکہ صدارت میں بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا۔