حکومت بلوچستان نے ساحلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 7 ریزورٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت بلوچستان نے ساحلی علاقوں پرسیاحت کوفروغ دینے کے لیے 1069 ملین روپے کی لاگت سے 7 ریزورٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ 9 الگ سپاٹس پر آرام گاہیں بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو کنڈ ملیر، ارمڑہ ، گوادر اور جیوانی میں قائم کی جائیں گی تاکہ ساحلی علاقے مزید سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے تیار کیے جا سکیں۔ زرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے  ساحلی پٹی پر پانچ بیچ پارکوں کے قیام پر 250 ملین روپے خرچ کیے جا چکےہیں اور ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت ہوٹلوں ، ریستورانوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تجارتی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور علاقے میں جدید سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی تشکیل دی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *