چینی کمپنیاں پاکستان کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں 15 ارب کی سرمایہ کاری کو تیار
وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) فرینا مظہر نے انکشاف کیا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متوقع چینی سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ گوادر پر مرکوز ہو گا، جس کے ساتھ ساتھ گوادر چین توانائی پائپ لائن کی تعمیر بھی منصوبے کا اہم حصہ ہوگی۔فرینا مظہر نے بتایا کہ مزید چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ توانائی ، زراعت ، سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 50 سے زائد ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کر رہا ہے۔