کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ اجلاس میں دو یونیورسٹیوں کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)، نیشنل یونیورسٹی سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک فیکلٹی کے لیے زمین کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دارالحکومت میں ملک کی پہلی ہائی ٹیک سہولت قائم کی جائے گی۔ نئے سہولتی مرکز میں کاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پراپرٹی مینوئل کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے ہدایت کی کہ کسی بھی جنریٹر کو گھروں کے باہر رکھنے کی اجازت نہ دی جائے اور پبلک نوٹس کے بعد اسے ضبط کر لیا جائے۔ ہائی کورٹ سے متعلقہ معاملات بورڈ کے سامنے رکھے گئے اور اس کے مطابق رپورٹ پیش کی جائے گی۔