ایف-9 پارک میں 75 ویکسینیشن بوتھ بنا دیئے گئے ۔
وفاقی وزیر برائے پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشایٹو نے اسلام آباد کے وسط میں واقع ایف-9 پارک میں انسداد کرونا ویکسین کیمپ کا افتتاح کردیا ۔ کیمپ میں بنائے گئے 75 کاونٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر 7 ہزار افراد کو کرونا سے بچاو کی ویکیسن لگائی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے لیے 100 رکنی تربیت یافتہ عملہ ہر وقت ڈیوٹی پر معمور رہے گا جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ویکسین ضرور لگوائیں