پاکستان میں سنگاپور کی طرز پر بزنس پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر کا کہنا ہےپاکستان ورلڈ بینک ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں اب تک 39 درجے بہتری لانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جبکہ سنگاپور کی طرز پر پاکستان بزنس پورٹل قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا چکا ہے۔ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ برٹش ایئرکے بعد جرمن ایئر لائن لفتھانزہ کا پاکستان آپریشن بھی جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔پالیسی مسائل کے باعث سعودی سرمایہ کاری عملی شکل اختیار نہ کر سکی تاہم چینی کمپنی نے پیٹرو کیمیکل پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فارینہ نے بتایا کہ کرونا وباء اور بیورو کریٹک حربے پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *