حکومت کی جانب سے ای بائیک خریدنے کے لیے ساڑھے 17 ارب سبسڈی کا منصوبہ

حکومت کی جانب سے ای بائیک خریدنے کے لیے ساڑھے 17 ارب سبسڈی کا منصوبہ
حکومت کی جانب سے ای بائیک خریدنے کے لیے ساڑھے 17 ارب سبسڈی کا منصوبہ

وزارت صنعت و پیداوار نے پٹرول کے خرچ کو کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد کیلیے ابتدائی طور پر 18 ماہ میں ایک لاکھ ای بائیک تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

وزارت نے مہنگی بائیک کی خریداری کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت نے 3 برس کے دوران 17 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔

حکومت ایک ای بائیک کی خریداری کے لیے 90 ہزار روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرے گی، لاگت ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے جبکہ خریدار کل ادائیگی ایک لاکھ روپے میں سے ابتدا میں 10 ہزار روپے ادا کرے گا۔

حکومتی ضمانتوں کے ساتھ بینک 2 یا 19 فیصد پر 70 ہزار روپے کا قرض فراہم کرے گا، تخمینہ300، 13 روپے ہے۔ 24 ماہ میں قسطوں پر ای بائیک فراہمی کا منصوبہ ہے، خریدار 3104 ماہانہ ادا کرے گا۔

جاری مالی سال کے دوران 15 ہزار ای بائیکس کی تیاری/فروخت ہو گی جبکہ مالی سال تئیس چوبیس اور چوبیس پچیس میں بالترتیب 60 ہزار اور ایک لاکھ ای بائیکس تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

سبسڈی پروگرام کے اس منصوبے کے تحت تنخواہ دار والدین کے زیر تعلیم بچوں، طالبات اور خواتین ملازمین کے لیے بھی 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔جو ایک اچھا اور مثبت پیش رفت ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *