برطانوی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی 21 جامعات شامل

برطانیہ کے معروف ادارے ’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ‘ نے 2022 کی   دنیا کی بہترین جامعات کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان کی 21 جامعات کو شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 2021 میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین جامعات کی لسٹ میں رکھا گیا تھاتاہم 2022 میں کیے گئے سروے میں  5 مزید جامعات جن میں یونیورسٹی آف پشاور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی, ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور اسلام آباد یونیورسٹی آف مالاکنڈ شامل ہیں ۔قائداعظم یونیورسٹی گزشتہ سال کی طرح ان تمام 21 جامعات میں سے اس سال بھی اپنی بہترین کارکردسگی کی بنیاد پر اول نمبر پر رہی۔ “ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ” کی فہرست میں اس سال برطانیہ کی 101 یونیورسٹیاں جبکہ چین سے 97 یونیورسٹیوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *