• Uncategorized
  • 0

رجسٹرحق داران زمین “کیا ہے ؟”

کسی بھی زمین کے ٹکڑے کا اندراج جس سرکاری کھاتے میں کیا جاتا ہے اسے رجسٹر حق داران زمین  یا رجسٹر آف رائٹس کہتے ہیں۔

 اس رجسٹر میں درج ہوتا ہے کہ فلاں موضع میں واقع اس کھیوٹ میں ایک مخصوص خسرے کا  مالک کون   ہے اور اس زمین کا ٹوٹل رقبہ کتنا ہے۔ رجسٹر حق داران میں موجود مختلف کالم میں یہ ساری تفصیلات  درج ہوتی ہے ۔

رجسٹر حق داران  کی دو  اقسام  ہیں ۔

مسلحقیت۔

 اشتمال (کنسولیڈیشن )کے بعد  بندوبست کے وقت جو جمعبندی تیارکی جاتی ہے اسے مسل حقیت کہتے ہیں۔  اس رجسٹر  کے پہلے صفحے پر   اس مخصوص موضع یا دیہہ کے بارے میں ساری تفصیلات لکھی ہونے کے ساتھ ساتھ تمام موجودہ دستاویزت کی ڈیٹیل  وضع کی جاتی ہے جسے انڈیکس بھی کہتے ہیں ۔  دوسرے صفحے پر زمین مالکان کا شجرہ یا ان کی حیثیت  بیان کی جاتی ہے  مثلا” نمبر دار، بیوی اور اولاد وغیرہ کا نام ۔  اسی طرح گاوں کا نام ، کھیوٹ نمبر اور خسرہ نمبر بھی اس رجسٹر میں  لکھے جاتے ہیں۔  مسل حقیت صرف ایک بار ہی بنتی ہے ۔

مسل میعادی۔

رجسٹر حق داران زمین  مسل میعادی میں چار سالوں کے دوران مخصوص زمین  کی جتنی بار خرید و فروخت ہوئی  یا پھر اس کے سابقہ مالکان کون تھے اور اب یہ پراپرٹی کس نے خریدی ہے   اس حوالے سے  تمام  جمعبندیوں کی تفصیلات  درج ہوتی ہیں ۔اس رجسٹر کو ہر چار سال کے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔  رجسٹرمسل میعادی  میں زمین کے مالک اور اگر یہ زرعی زمین ہے تو کاشتکار کے حوالے سے ڈیٹیل بھی اس میں درج ہوتی ہے ۔اس کھاتے کو محکمہ مال ٹیکس  وصولی کے  لیے استعمال کرتا ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *