پاکستان کے تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارے میں اپریل کے مہینے کی نسبت 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد سے کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا ہے۔
:ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مئی اور اپریل کے مقابلے میں
برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر تک بڑھی ہے۔
درآمدات تقریباً 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہی ہیں۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر مثبت اثر پڑے گا۔جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں