اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹر پربتایا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اور 2011 کے بعد پہلی بار 7 ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں ہیں ، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔