کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز ملک کے پسماندہ علاقوں سے کیے جانے کا اعلان

Kamyab Pakistan Program to launch from backward areas.

وزارت خزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام کی فنڈنگ کیلئے اسلامی اور روایتی کمرشل بینکوں سے 27 اکتوبر تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ سرمایہ فراہم کرنے والے بینکوں کو کراچی انٹر بینک آفرڈ ریٹ کے علاوہ بھی 9 فیصد منافع ملے گا۔  کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ماہانہ 10 ارب روپے اور سہہ ماہی بنیاد پر 30 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔ جن پر حکومت ماہانہ 5 ارب روپے کی گارنٹی فراہم کرے گی۔ چھوٹے کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ 3 سال میں قابل واپسی ہوگا۔ گھر،کاروبار،کاشت کاری کیلئے ماہانہ 10 ارب روپے کے قرض دیئے جائیں گے، مختلف کیٹیگریز میں ہر خاندان 28 لاکھ 50 ہزار روپے تک قرض لینے کا مجاز ہوگا، قرض کی ادائیگی کیلیے6 ماہ سے 20 سال تک کی مہلت دی جائے گی۔پروگرام کے تحت 5 مرلہ گھر کیلئے آسان اقساط پر 27 لاکھ روپے کا قرض 20 سال کیلئے ملے گا۔ حکومت 15 سال تک سبسڈی دے گی۔ کامیاب کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے کا قرضہ 3 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ کامیاب کسان میں ساڑھے 12 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ذاتی گارنٹی پر ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے، واپسی 6 ماہ میں کرنا ہوگی جبکہ زرعی مشینری یا سامان کیلئے 2 لاکھ روپے قرض ایک سال کیلئے ہوگا۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں ِاے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *