وفاقی حکومت نےصدارتی آرڈیننس کے زریعے تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکج میں ایک سال کی توسیع کردی
وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے زریعے تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکج میں ایک سال کی توسیع کردی۔ انکم ٹیکس ترمیم کے لیے جاری کردہ آرڈیننس میں بتایا گیا کہ فکس ٹیکس کی مدت میں 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آمدن کے ذرائع بتانے کے حوالے سے استثنیٰ کی مدت بھی 30 جون 2021ء تک بڑھا دی گئی ہے۔وہ منصوبے جنہیں 30 ستمبر 2023ء تک مکمل ہونا تھا ان میں ایک سال جبکہ جائیداد کی خریداری کے وقت آمدن کی تفصیلات فراہم کرنے کے استثنیٰ کو 31 مارچ 2023ء تک توسیع دی گئی ہے۔ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی چھوٹ 30 جون 2021ء تک ہوگی جبکہ مارچ 2023ء تک گھر خریدنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024ء تک بڑھایا گیا ہے۔
—